13 اگست 2013 - 19:30
یورپی یونین کا سری لنکا میں قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

یورپی یونین نے سری لنکا میں قید سیاسی اور مذہبی قیدیوں کی رہائی پر زور دیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق سری لنکا میں گذشتہ دنوں حکومت مخلاف گروہوں کے خلاف کریک ڈاون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یورپی یونین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان تمام سیاسی اور مذہبی قیدیوں کو جلد از جلد آزاد کیا جائے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جلد از جلد ملک میں جاری بحران بالخصوص پولیس کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کے واقعات کی تحقیق کی جائے۔واضح رہے کہ دارالحکومت کولمبو کے نزدیک واقع گاوں میں پانی بند ہو جانے پر احتجاج کرنے والے افراد پر پولیس نے فائرنگ کر دی تحی جس کے نتیجے میں ۵۰ افراد زخمی ہو گئے تھے۔اس بیان میں شدت پسند بودھوں کی جانب سے مسجدوں اور کلیساوں پر کئے گئے حملوں کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔سری لنکا میں موجود مسلمان تنظیموں نے ان حملوں کی وجہ سرکار کو ٹھہرایا ہے اور کہا ہے کہ حکومت بودھوں کے حملے روکنے میں ناکام ہو گئی ہے۔

.......

/169